مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچز کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
واضح رہےکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
ان سے پہلے ون ڈے کرکٹ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تمیم اقبال ہیں جنہوں نے 8 ہزار 357 رنز بنائے ہیں۔
وکٹوں کے پیچھے مشفق الرحیم نے بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 299 شکار کیے جن میں 243 کیچ اور 56 اسٹمپ شامل ہیں۔
مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 2 سال قبل ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، انہیں 100 ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا بنگلادیشی کرکٹر بننے کے لیے مزید 6 ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلادیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
نئی دہلی (اوصاف نیوز)مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی علاقے پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ کے بعد بھارت جہاں پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچز میں سیاست کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بی سی سی آئی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا