ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کین ولیمسن
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، دبئی میں کھیلنے کا تجربہ تھا جو کہ ہمارے لیے اچھا رہا۔
لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ یہاں بگ اسکورنگ میچز ہوتے ہیں اور یہی ہماری کوشش تھی، ہمیں بڑی پارٹنرشپ کا فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی پچ تھی لیکن سیٹ ہونے کے لیے وقت درکار تھا، دوسری اننگز میں یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف رہیں۔
کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دبئی کی کنڈیشنز مختلف ہیں اور ہر ٹورنامنٹ میں مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے۔
ایک سوال پر نیوزی لینڈ کے بیٹر نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ میں جاؤں اور ٹیم کے لیے کچھ کروں، میں نمبرز کا نہیں سوچتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ راچن رویندرا میں بہت ٹیلنٹ ہے، ہم دونوں نے فوکس برقرار رکھا، راچن رویندرا اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کین ولیمسن کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔