اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بین الاقومی ذمہ داری پوری کی پرویز مشرف والی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں تھی، ایک دہشت گرد کو گرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے پاکستان میں دراندازی امریکی اسلحے کے باعث ہورہی ہے، امریکی صدر خود تسلیم کررہے کہ انہیں اسلحہ افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیئے تھا.

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز مشرف والی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں تھی پاکستان نے ایک بین الاقومی ذمہ داری پوری کی ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا، یہ ایک مشترکہ جنگ ہے، سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے. وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، پاکستان میں دراندازی امریکی اسلحہ کے باعث ہورہی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود تسلیم کررہے ہیں کہ انہیں اسلحہ افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیئے تھا.

وزیر دفاع کا کہنا تھا دہشت گردی کی ذمہ داری خیبر پختونخوا حکومت بھی تو اٹھائے، خیبر پختونخوا عمران خان کے اقتدار کی جنگ لڑ رہا ہے، کے پی حکومت دہشت گردی کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردوں کو واپس بسانے میں جنرل باجوہ کا بھی کردار تھا، جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور عمران خان نے دہشت گردوں کو پاکستان میں واپس بسایا خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید تو گرفتار ہے، جنرل باجوہ سے تو پوچھا جائے کہ اس نے ان دہشت گردوں کو کیوں بسایا پی ٹی آئی سے مفاہمت کی سیاست کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ کیا ان سے مفاہمت ہوسکتی ہے کوئی بات چھوڑی ہے؟خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے تین چار حملے اسلام آباد پر کر چکے ہیں اور اب عید کے بعد پھر اسلام آباد پر نئے حملے کا کہہ رہے ہیں، مفاہمت کی سیاست وہاں ہوتی ہے جہاں دوسرا فریق حملہ آور نہ ہو، حملہ آور کے ساتھ مزاحمت کی سیاست کرنی چاہیئے.

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کچھ ذمہ داری خود بھی اٹھائے، وہ جرگہ جرگہ کررہے ہیں وہ کچھ نہیں کررہے، وہ عمران خان کی اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کی دہشت گردی کے خلاف زیرو کارکردگی ہے، وفاق ہر قسم کی خیبرپختونخوا کی مدد کرنے کو تیار ہے عمران خان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے وہ یہاں پر خط لکھتے رہے ہیں، خطوط بازی کو بین الاقومی درجہ دے دیا گیا، جو پہلے خطوط کا حشر ہوا وہی بین الاقومی خطوط کا ہوگا .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دہشت گردی کے خلاف خواجہ آصف نے بین الاقومی نے کہا کہ کے حوالے

پڑھیں:

امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار

ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • سرحد پار دہشت گردی ، فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع
  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم