وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج میو اسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا اور اس دوران مریضوں کی جانب سے بے شمار شکایات کی گئی جسے سننے کے بعد نہ صرف انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی بلکہ فوری طور پر ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ  مریم نواز خراب انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال سے ناراض نظر آئیں اور ان سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ اسپتال میں کتنے مسائل چل رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ فوری طور پر ایم ایس اسپتال کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ مریم نواز نے اس موقعے پر کہا کہ شکر ادا کریں کہ آپ کو صرف عہدے سے ہٹا رہی ہیں، گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دے رہیں۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کسی کی بدانتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق رُل رہی ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا۔

The the guy needs to be fired !

مریم نواز نے میو اسپتال کے دورے کے دوران ایم ایس کو انکے عہدے سے ہٹا دیا
اسپتال میں ادویات کی فراہمی کی متعدد شکایات آ رہی تھیں pic.

twitter.com/osSTd7vpAo

— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) March 6, 2025

ان کا مزید کہنا تھا کہ میواسپتال کے حالات بہت بُرے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں لیکن کس وارڈ میں کیا ہورہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو اس کا علم ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ ذمہ داروں کے ساتھ ہو تو انہیں پتہ چلے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس کی ماں بیمار ہے اور وہ رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہے، بچی کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا اور کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت بھی کی جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کرلیا اور اسٹور میں ادویات، سرنج، برنولا اور دیگر اشیا کی فراہمی چیک کرائی۔ انہوں نے اسپتال ایمرجنسی بلاک، ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا اس دوران وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی لاہور کے میو ہسپتال آمد۔۔مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب شد ید برہم۔۔ میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش ۔۔ مریم نواز شریف کا ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم ۔۔میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں۔۔مخلوق رل رہی… pic.twitter.com/iN0z6oGZqF

— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 6, 2025

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج  کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور میو اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا اور میو اسپتال میں ادویات کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مریم نواز میو اسپتال وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریم نواز میو اسپتال مریم نواز شریف نے مریم نواز نے اسپتال میں میو اسپتال اسپتال کے ایم ایس کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب میں اب کسی غریب اورکمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا،نئےپراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےقبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہا 40، 40 سال زمینوں پرقبضے کےکیسزعدالتوں میں چلتے تھےلیکن فیصلے نہیں آتےتھے،اب قبضےکےہرکیس کافیصلہ 90 روزمیں ہوگا،مریم نواز پنجاب کےسسٹم کوحقیقت میں ریاست ہوگی،ماں،جیسا ماڈل بنارہی ہیں،پنجاب میں کسی کوغیر قانونی سرگرمیوں،اسلحے کی نمائش اورخوف ہراس پھیلانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کےعوام کےحقوق کاتحفظ اورکاروبارکےلئےسازگار ماحول فراہم کرنامریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،پنجاب میں ترقی اورگورننس کاجوٹرینڈ مریم نوازنےمتعارف کروایاوہ باقی صوبوں کیلئےرول ماڈل بن چکاہے،مریم نوازپنجاب کےعوام کامعیارزندگی بہترسےبہتر بنانے کےلئےروزانہ نئے پروجیکٹ شروع کررہی ہیں،وسائل اورفنڈزکادرست استعمال،میرٹ اورشفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ”... اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال