مسلمان عالم نے بھارتی کرکٹر شامی کو روزہ نہ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نئی دہلی(ویب ڈیسک )مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے روزہ نہ رکھنے پر شامی کو شریعت کے تحت “مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لازمی فریضہ ہے اور اسے خدا کو جواب دینا چاہیے۔
آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کےبھارتی کرکٹر محمد شامی کو رمضان کے دوران روزہ نہ رکھنے پر ’مجرم‘ قرار دینےسے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
بھارتی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ روزہ نہ رکھ کر اس نے جرم کیا ہے، اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے، وہ شریعت کی نظر میں مجرم ہے، اسے خدا کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ روزہ فرض فرائض میں سے ہے اور جو اس پر عمل نہیں کرتا وہ مجرم ہے۔ لازمی فرائض میں سے ایک روزا ہے، اگر کوئی صحت مند مرد یا عورت روزے کی پابندی نہیں کرتا ہے تو وہ بڑا مجرم ہے۔ہندوستان کی مشہور کرکٹ شخصیت محمد شامی نے میچ کے دوران پانی یا کوئی اور مشروب پیا تھا۔جس کا مطلب ہے کہ وہ صحت مند ہے۔ ایسی حالت میں، اس نے نہ تو روزہ رکھا اور پانی پیا، اس سے لوگوں میں غلط پیغام گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچ یو اے ای میں کھیل رہا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کا فائنل 9 مارچ کو ہے۔
اس سے قبل ایک میچ میں شامی کو انرجی ڈرنک پیتے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر روزہ توڑنے کا الزام لگایا گیا۔
مزیدپڑھیں:بی جے پی رکنِ اسمبلی نےمعروف گلوکارہ سے شادی کرلی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شامی کو
پڑھیں:
سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں: شکیل خان
شکیل خان—فائل فوٹوپی ٹی آئی کے رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی شکیل خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شکیل خان کیخلاف انکوائری کی گئی، گڈ گورننس کمیٹی’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی شکیل خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تیار ووٹ ملا جو بیلٹ بکس میں جا کر ڈالا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ دیگر ووٹرز کو بھی تیار بیلٹ پیرز دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی رکن نے اپنا ووٹ خود پول نہیں کیا، پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ بکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر وہاں موجود حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کو دیا جنھوں نے ان پر نشان اور نمبر لگائے۔ بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا گیا جس نےپہلے رکن کاووٹ ڈالا اور اپنا بیلٹ پیر باہر لایا۔
یہ سلسلہ پھر سارا دن چلتا رہا، کسی رکن نے اپنا ووٹ خود نہیں ڈالا۔ تمام عمل میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق تھا۔ وزیراعلیٰ نے سب سے آخر میں اپنا ووٹ ڈالا۔