نگہبان رمضان امدادی پیکج میں کٹوتی کرنے پر 8 افراد گرفتار، دکانیں سربمہر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلع بھر میں عوامی شکایات پر ایکشن لیا گیا، کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے 8 افراد گرفتار کرکے تمام دکانیں سربمہر کردیں جبکہ کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز پر 8 مقدمات درج کرادیے، اس موقع پر ڈیوائیسز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کی امدادی رقوم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، اس موقع پر عوامی شکایات پر مستحق افراد کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والے دکاندار گرفتار کرلئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلع بھر میں عوامی شکایات پر ایکشن لیا گیا، کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے 8 افراد گرفتار کرکے تمام دکانیں سربمہر کردیں جبکہ کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز پر 8 مقدمات درج کرادیے۔ اس موقع پر ڈیوائیسز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ نادار افراد کا حق کھانے والے افراد کسی رعایت کے حقدار نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 10 ہزار امدادی رقم پوری فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری رقوم میں کٹوتی کرنے والے افراد و دکانداروں کی نشاندہی کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔