Juraat:
2025-07-25@14:08:41 GMT

پاکستان میں دہشت گردی، پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

پاکستان میں دہشت گردی، پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف

 

گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے تفتیش میں اہم راز اگل دیے، تفتیشی رپورٹ
کمانڈر زرین عرف کرنٹ تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے

پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ تربیت کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ پر راشن بھی پڑوسی ملک سے فراہم کیا جاتا تھا۔ملزم زبیر عرف زیبو نے دوران تفتیش اپنے 20 ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے جن میں سے کچھ دہشت گرد بیرون ملک فرار ہیں جبکہ چند بلوچستان میں روپوش ہیں، ملزم زبیر عرف زیبو گرفتاری کے ڈر سے کراچی میں روپوش رہا اور گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا رہا۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 2 مارچ کو سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو ملیر سے گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار

ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ،وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے،تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی، ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سیعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا
  • سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان
  • غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار