کینیڈا کا امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کینیڈا کے سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کیلئے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے امریکا کی جانب سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے باوجود امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بات چیت کا مقصد کینیڈین برآمدات پر تمام امریکی ٹیکس ختم کروانا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی مصنوعات پر کینیڈا کے پر ٹیرف
پڑھیں:
سکھ برادری کا کینیڈا میں احتجاج ؛ بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک
سکھ برادری نے کینیڈا میں احتجاج کرکے بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک کردیا۔
ہندوتوا نظریے کے تحت مودی سرکار کی سفاکی و قتل و غارت کے ذریعے خالصتان جدوجہد دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی عالمی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی جاسوسی اور دھونس کی جواب دہی کے لیے سکھ برادری سراپا احتجاج ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق خالصتان تنظیم سِکھز فار جسٹس کا وینکورمیں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سِکھز فار جسٹس کا دعویٰ ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کو دہشتگرد کہتا ہے جب کہ اصل دہشت گرد نئی دہلی اور بھارتی مشنز میں بیٹھے ہیں۔
بھارتی قونصلیٹ کے باہر تاریخی احتجاج کرنے کے لیے سِکھز فار جسٹس نے میڈیا ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق خالصتان کے حامی بھارتی قونصلیٹ کے باہر تاریخی احتجاج کریں گے۔ 18 ستمبر 2023 کو کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
میڈیا ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قونصلیٹ آج بھی خفیہ جاسوس نیٹ ورکس اور نگرانی کے ذریعے خالصتان تحریک کے حامیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ خطرے کی سنگینی پر کینیڈین پولیس نے ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے گواہ اندرجیت سنگھ گوسل کو تحفظ کی پیشکش بھی کی۔
سکھ برادری نے اعلان کیا کہ ہردیب سنگھ نجر کا خون سکھ مزاحمت کا نعرہ بن چکا ہے۔ سکھوں کی عالمی جدوجہد انصاف ملنے تک نہیں رکے گی۔ 1984ءسے آج تک بھارت نے سکھ برادری کو ظلم، فریب اور تشدد کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بھارت نے سفارت خانوں کو خفیہ کمانڈ سینٹرز میں تبدیل کرکے بیرون ملک سکھوں کو نشانہ بنایا۔
کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر کا قتل بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے۔ امریکا اور برطانیہ میں سکھ رہنماؤں پر حملے بھارتی ریاستی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ مودی کے ظلم و جارحیت کیخلاف خالصتان تحریک اب عالمی تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔