لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام کا" ایپ دراصل "مریم کی دستک" ایپ کی کاپی ہے، جس پر صرف 0.

04 فیصد لوگ رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ 12 سالوں میں کے پی میں صرف 25 ڈائیلسز یونٹس قائم کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر ناکارہ ہو چکے ہیں۔ "پچاس لاکھ گھروں کا دعویٰ کرنے والے اب تک صرف 200 گھر بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ سی آر بی سی کینال کا منصوبہ 1995ء میں واپڈا نے بنایا تھا جو ان کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، لیکن گنڈا پور اسے اپنی حکومت کی کارکردگی میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کا "تعلیم کارڈ" جو 2027ء میں شروع ہونا ہے، لیکن اسے موجودہ سالانہ کارکردگی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گنڈا پور کو اپنی کارکردگی کی کتاب میں اسلام آباد اور پنجاب میں اپنی ناکام بغاوتوں کا بھی ذکر کرنا چاہیے تھا۔ پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے خیبر پی کے حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں 57 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ پشاور ڈی آئی خان موٹر وے سی پیک کا منصوبہ ہے، جسے گنڈا پور کی نالائق حکومت اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈا پور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈا پور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپی کے کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے علی امین گنڈا پور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، ان کے یو ٹیوبرز کو مریم نواز کی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلا رہی ہیں۔ کے پی گورنمنٹ نے لکھا پورے صوبے میں 815 لوگوں نے آئی ٹی ٹریننگ لی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 37 نئے سکول تعمیر کیے ہیں، یہ تمام سکول کاغذوں میں ہیں کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔ اسدقیصر نے اربوں روپے سے بنے ایک نئے پل کا افتتاح کیا جس پر بڑے بڑے گڑھے ہیں، لاہورمیں سڑک کا رنگ خراب ہونے پر ان کے تمام یو ٹیوبرز نے بولنا شروع کر دیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور خیبر پی کے انہوں نے

پڑھیں:

مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔

مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کاشت کار نہیں ہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کر دی ہے؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟

کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سال سے حکمراں ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، مریم نواز نے 1 سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، آئندہ سال اس سے بھی زیادہ گندم کی پیداوار ہو گی، پنجاب کی ترقی اور خوش حالی 2 صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد علی شاہ پنجاب سے ملانے والی سندھ کی مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں،ان کو علی امین گنڈاپور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کو اختیار نہیں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے: عظمیٰ بخاری 
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری
  • اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور