داعش دہشت گرد کی گرفتاری: امریکا کا پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امریکا نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے اور یہ مشترکہ مفاد بھی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر نے بھی شریف اللہ کی گرفتاری میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس کی کاوشوں کی تعریف کی تھی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی کے حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔