اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.525 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

سواں اڈا راولپنڈی کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 14.

4کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16.8 کلو چرس برآمد کر کے 2 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ فیض پور انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں چھپائی گئی 325 گرام آئس برآمدکی گئی۔ بابو صابو چوک لاہور کے قریب بیگ میں چھپائی گئی 1 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں چھپائی گئی کے قریب

پڑھیں:

اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑا قدم، ملتان میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی ضبط

ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے. جس کی مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بس میں موجود کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی درآمد یا خریداری کی قانونی دستاویزات پیش کیں. جس سے یہ واضح ہوگیا کہ یہ چاندی اسمگل شدہ تھی۔ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے .تاکہ اسمگل شدہ سامان کے ماخذ، روٹ اور متوقع وصول کنندگان کا سراغ لگایا جاسکے اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مؤثر انفورسمنٹ اقدامات اور مختلف اداروں کے مشترکہ تعاون کے ذریعے قومی محصولات کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
  • خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
  • اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑا قدم، ملتان میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی ضبط
  • خیبر پختونخوا میں کارروائی , 14 پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے رابطوں پر معطل
  • پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
  •  مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط