چین کی سفارتکاری تاریخ کی درست سمت کی طرف رہےگی،چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چین کی سفارتکاری تاریخ کی درست سمت کی طرف رہےگی،چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین نے سفارتی شعبے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔
سربراہی سفارتی کاری چین کے سفارتی شعبے میں اعلیٰ ترین درجہ پر قائم رہتی ہیں۔ سال 2025 میں سربراہی سفارتکاری ایک نئے عروج تک پہنچے گی۔ گزشتہ ماہ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایشیائی سرمائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ رواں سال ہم چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ بھی شاندار طریقے سے منائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سلسلہ وار اہم سرگرمیاں منعقد کریں گے۔
جمعہ کے روز وانگ ای نے مزید کہا کہ رواں سال میں بین الاقوامی صورتحال کو جیلنچز کا سامنا کرنا ہے۔ چین کی سفارتکاری ہمیشہ کی طرح تاریخ کی درست سمت کی طرف رہتی ہے اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ہم اپنے یقین کی بدولت دنیا میں یقینی قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔چین اپنے ملک کے مفادات کی حفاظت کرے گا ، دنیا کے امن و استحکام کو برقرار رکھے گا، بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے اور عالمی مشترکہ ترقی کے لیے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔
چین کھلے پن کو وسعت دیتے ہوئےمختلف ممالک کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کے مواقع شیئر کرے گااور کثیرالجہتی آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرے گا۔ چین بین الاقوامی تعاون کا کھلا، جامع اور غیرامتیازی ماحول پیدا کرے گا اور مشترکہ مفادات اور کھلے پن کی حامل اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیر جہتی تعاون، حالیہ علاقائی صورتحال اور اگلے ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے آسیان علاقائی فورم پر تبادلہ خیال کیا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
بیان کے مطابق دونوں راہنماؤں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی۔