طالبان حکومت کا اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اقدام اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے۔ طالبان حکومت نے فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل بار بار عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جبکہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روکا جائے، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جائے اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف بربریت کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے یہ فضائی حملہ اس وقت کیا جب حماس کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے دوحہ میں موجود تھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
ڈی سی شیرانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے لیویز لائن اور ہولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس تھانے اور لیویز لائن پر حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان 3 گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جوابی کاروائی نے علاقے کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار آفتاب الرحمان شہید ہوئے ہیں، جبکہ لیویز کے دو اہلکار کالو خان اور عبدالواحد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز اہلکار اعظم لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی شیرانی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی ایک گاڑی اور پی ڈی ایم اے کی امدادی سامان کو آگ لگائی۔ پولیس اور لیویز کی سرچ آپریشن جاری ہے۔