بالی وڈ کی مشہور فلم ’’جدائی‘‘ کو آج بھی ایک کلاسک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائی بلکہ اس کے گانے اور اداکاری نے بھی دلوں کو جیت لیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے ہیرو انیل کپور نے ابتدائی طور پر اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا؟

انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلم ’’جدائی‘‘ میں اپنے کردار سے جڑ نہیں پا رہے تھے، اس لیے انہوں نے فلم کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں نے بار بار فلم کو ’نہ‘ کہا کیونکہ میں اپنے کردار سے جذباتی طور پر جڑ نہیں پا رہا تھا۔‘‘

تاہم، انیل کپور کے خاندان نے ان پر فلم قبول کرنے کےلیے دباؤ ڈالا، کیونکہ ان کی فیملی پروڈکشن کمپنی مالی مشکلات کا شکار تھی۔

انیل کپور نے بتایا، ’’ہماری فیملی پروڈکشن کمپنی ’روپ کی رانی، چوروں کا راجا‘ کی ناکامی کے بعد مالی مشکلات سے گزر رہی تھی، اس لیے مجھ پر فلم قبول کرنے کےلیے دباؤ تھا۔‘‘

انیل کپور نے بتایا کہ انہوں نے اینڈی گارشیا اور میگ رائین کی فلم "When a Man Loves a Woman" دیکھنے کے بعد فلم ’’جدائی‘‘ کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں خوش ہوں کہ میں نے فلم کو قبول کیا، کیونکہ یہ میرے خاندان کے لیے تھا۔‘‘

انیل کپور نے سری دیوی اور ارمیلا ماتونڈکر کے ساتھ کام کرنے کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’سری دیوی اور ارمیلا ماتونڈکر جیسی بے حد ہنرمند اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ اس وقت کام کرنے کا انداز بہت مختلف تھا، اور اس کا اپنا ہی ایک جادو تھا۔‘‘

’’جدائی‘‘ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ فلم کا بجٹ 6.

30 کروڑ روپے تھا، لیکن اس نے 48.77 کروڑ روپے کی کمائی کی، جو اس سال کی ساتویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم نے 8 سے زیادہ ایوارڈز جیتے، جن میں سری دیوی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا، جبکہ ارمیلا ماتونڈکر نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فلم ’’جدائی‘‘ کے گانے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ندیم شرف الدین اور آنجہانی شراون کمار رتھوڑ کے موسیقی کے جادو نے فلم کو اور بھی یادگار بنادیا۔ فلم کا سب سے مشہور گانا ’’مجھے اِک پل چین نہ آئے‘‘ آج بھی گنگنایا جاتا ہے۔

’’جدائی‘‘ کی کاسٹ میں پاریش راول، سعید جعفری، فریدہ جلال، اور جانی لیور جیسے معروف اداکار بھی شامل تھے۔

انیل کپور نے کہا، ’’یہ فلم میرے خاندان کےلیے تھی، اور میں خوش ہوں کہ میں نے اسے قبول کیا۔ یہ فلم آج بھی میرے دل کے قریب ہے، اور مجھے فخر ہے کہ اس نے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔‘‘

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انیل کپور نے قبول کرنے سری دیوی کام کرنے انہوں نے آج بھی فلم کو

پڑھیں:

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب

وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا منیجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائےگا۔

نجکاری کمیشن نے اظہار دلچسپی جمع کرانے کے لیے3 جون 2025 تک کی تاریخ مقرر کی ہے ، نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کیا گیا ہے، پی آئی اے کے اثاثے اور واجبات پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ کو منتقل کیے گیے ہیں۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نئےطیاروں کی خریداری اور لیز کے حوالے سے سیلز ٹیکس چھوٹ دی جاسکتی ہے، پی آئی اے کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزرے چند سالوں سے مسلسل خسارے سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی حکومت نجکاری کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایک طویل عمل کے بعد حکومت کو ادارے کی نجکاری کے لیے بولیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔

تاہم توقع سے انتہائی کم بولی لگنے پر نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولیاں مسترد کردی تھیں۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بولی کھولی گئی تھی اور قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی۔

بعد ازاں دبئی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی گروپ نے حکومت کو 250 ارب روپے کے واجبات سمیت 125ارب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش ارسال کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کی تھی ۔

النہانگ گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی تھی۔

بعدازاں گزشتہ سال 19 دسمبر کو سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت پر پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کردیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نجکاری کے لیے واضح مقصد اور بیانیہ ہونا چاہیے، دنیا مین کوئی ایک ایسا ملک بتائیں جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم بڑی حکومت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں ایسی حکومت چاہیے جو چھوٹی حکومت کرنے پر یقین رکھتی ہو۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • فواد خان کا بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیا رہا؟
  • جے یو آئی کا اپوزیشن اتحاد بنانے سے انکار، اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ
  • چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • آئی ایم ایف کا فنڈز دینے سے انکار، وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
  • فواد خان نے فلم عبیر گلال میں کام کرنے کی وجہ بتا دی
  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار