اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) فرانسیسیدارالحکومت پیرس کے گارڈے نورڈ ٹرین اسٹیشن کے قریب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد آج بروز جمعہ وہاں ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی۔

اس حوالے سے فرانس کی سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ اسٹیشن پر پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین اور شہر سے شمال کی طرف سفر کرنے والی دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت پولیس کی درخواست پر روکی گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے مزید تفصیلات کے لیے فرانسیسی پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

دریں اثنا برطانیہ کو باقی یورپ سے ملانے والی یورو اسٹار ٹرین کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق آج پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والے اس کی تمام ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے اور مسافروں سے کسی اور دن سفر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بم کب اور کہاں ملا؟

ایس این سی ایف کی ماتحت ایچ (H) لائن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا، ''پیرس گارڈے نورڈ اسٹیشن کے قریب (مینٹیننس کے) کام کے دوران گزشتہ شب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد اس اسٹیشن سے ٹریفک کی آمد و رفت رک گئی۔‘‘

اس پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بم اسٹیشن سے ڈھائی کلومیٹر دور ریل کی پٹریوں پر ملا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بم دراصل عل الصبح چار بجے سین سینٹ ڈینس کے علاقے میں ملا، جس کے بعد بارودی سرنگیں صاف کرنے والے عملے کو وہاں بھیج دیا گیا۔ اس رپورٹ کی اشاعت تک اس عملے کا آپریشن جاری تھا اور روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن مکمل ہونے تک اسٹیشن پر ریل ٹریفک متاثر رہے گا۔

’ٹریفک تمام دن شدید متاثر رہے گا‘

فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ فلیپ تباغو نے بتایا ہے کہ اس اسٹیشن پر ٹریفک آج پورا دن ''شدید‘‘ متاثر رہے گا اور دوپہر تک ٹرین سروس ایک محدود حد تک ہی بحال کی جا سکے گی۔

انہوں نے شہریوں سے سفر کا ادارہ مؤخر کرنے کی بھی درخواست کی۔

فرانس کے سڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن کے پاس رہائش پذیر شہریوں کو کسی دھماکے کے خطرے کا ''کوئی ڈر نہیں‘‘ ہونا چاہیے کیونکہ ایسے بموں کو ناکارہ بنانے کا طریقہ کار موجود ہے۔

گارڈے نورڈ ریلوے اسٹیشن یورپ میں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے فرانس سے شمالی کی طرف بین الاقوامی سفر کرنے والی کئی ٹرینیں گزرتی ہیں، جو برسلز، لندن اور نیدرلینڈز بھی جاتی ہیں۔ پیرس کے ٹورسٹ آفس کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا مصروف ترین ٹرین اسٹیشن ہے۔

م ا/ا ب ا (اے پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرینوں کی ا مد و رفت اسٹیشن پر کے بعد

پڑھیں:

غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار

سٹی42: غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک حکام کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2025 میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غفلت برتنے پر 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو چالان کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کارروائیوں میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں، جن سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مؤثر لاء انفورسمنٹ اور بھرپور کارروائیوں کی بدولت گزشتہ دو ماہ میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

متعلقہ مضامین

  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین
  • 8 لاکھ افراد پیرس کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، ہڑتال سے کونسے شعبے متاثر ہوں گے؟
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • آتشزدگی کے باعث اسرائیلی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر تعطل کا شکار
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی