چیمپیئنز ٹرافی؛ فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجرڈ ہوگئے۔
کیوی ہیڈ کوچ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاسٹ بولر میٹ ہنری ان فٹ ہوگئے ہیں، انکی اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے تاہم میچ سے پہلے ان کے کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔
فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 8اوورز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔
مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 33 سالہ بولر نے انجری کے باوجود اپنے آخری دو اوورز کروائے تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دی تھی۔ پروٹیز 363 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنا سکے تھے۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی سنسنی خیز سنچری
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے کھیل کے آخری اوور میں اپنی شاندار سنچری بھی اسکور کی تھی۔
چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نیوزی لینڈ فاسٹ بولر
پڑھیں:
بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-2
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246رنز بناسکی، کپتان لورا وولوارٹ نے 101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں، اْنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اینیری ڈریکسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔