رانا تنویر کا نارنگ منڈی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے صوبۂ پنجاب کے شہر نارنگ منڈی اور گرد و نواح کو آفت زدہ علاقہ قرار دینےکی سفارش کر دی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط میں اپیل کی ہے کہ نارنگ منڈی اور گرد و نواح کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے بتایا ہے کہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری اقدامات کی درخواست ہے۔
گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں گندم کے کاشت کاروں کی مشکلات بڑھ گئیں، حکومتِ پنجاب سے خصوصی امداد کی اپیل ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا تنویر
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے کہا کہ پہلگام واقعے کے باعث سفارتی کشیدگی سے آگاہ ہیں، قومی وقار کے تحفظ کےلیے سخت اور مؤثر جواب ناگزیر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پلوامہ کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، پاکستان پر بھارتی الزمات مضحکہ خیز، جھوٹ کا پلندہ اور بےبنیاد ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ کلبھوشن جادیو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی کی ضامن پاکستان کی افواج پر فخر ہے۔