چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں نئے اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کی جانب سے قومی عوامی کانگریس کو حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی، جس میں متعدد نئے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
نیا اقدام 1: انسان پر سرمایہ کاری
عوام پر مبنی ترقیاتی فلسفہ چین کی اقتصادی ترقی کا بنیادی موقف ہے۔ جدیدیت کا جوہر انسان کی جدیدیت ہے۔ انسانی وسائل اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کلید ہیں۔ انسان پر سرمایہ کاری کرنے کےلئے زیادہ مالی وسائل کے استعمال سے، بلخصوص تعلیم، صحت عامہ اور بزرگوں کی دیکھ بھال جیسے لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبوں میں ، ترقی کے حصول میں مدد ملے گی اور ترقی کے عمل میں لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائےگا۔
نیا اقدام 2: شہر کے حالات کے مطابق پالیسیوں کو ترتیب دیا جائےاور پابندیاں کم کی جائیں
رئیل اسٹیٹ چین کی معیشت کےلئے ستون کی حیثیت کی حامل صنعتوں میں سے ایک ہے۔اس نئے اقدام سے مقامی حکومتوں کو زیادہ خود اختیاری ملے گی تاکہ وہ “شہر کے حالات کے مطابق پالیسیاں تیار کرسکیں”۔ یہ مقامی حالات کے مطابق چینی حکومت کی عملی سوچ اور طرز حکمرانی کی عکاس بھی ہے۔
نیا اقدام 3: نئی قسم کی آف شور تجارت کو فروغ دیا جائے
آف شور تجارت کو تجارت کے ایسے طریقے کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے جس کے مطابق “سامان کے ملک میں داخل نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی کاروبار کرنا ہے”.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین نے پنجاب حکومت کو چینی سرمایہ کاروں کیلئے بلٹ پروف گاڑی دیدی
بلٹ پروف کار چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کی نقل و حرکت کیلئے استعمال ہوگی۔ چینی قونصل جنرل اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنیوالے آفیشلز اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور چینی باشندوں کے سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاو شیریں کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے بلٹ پروف کار محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے کی۔ بلٹ پروف کار چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کی نقل و حرکت کیلئے استعمال ہوگی۔ چینی قونصل جنرل اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنیوالے آفیشلز اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے کوشاں ہیں، حکومت پنجاب نے اپنے وسائل سے ایک بلٹ پروف وین فیڈمک کے حوالے کی، تمام انڈسٹریل زونز میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ چینی شہریوں اور حکومتی ذمہ داران کیلئے ہمارے دفاتر ہمیشہ کھلے ہیں، چائنیز سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کاکہنا تھا کہ چینی باشندوں کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے وفاقی حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہر اہم موقع پر چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے پریزن ریفارمز کے تحت اسیران کی تیار کردہ مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔