WE News:
2025-11-02@18:21:16 GMT

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا، شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا، شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا

پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں واٹس ایپ گروپ سے ریموو کرنے پر ایک شخص نے طیش میں آکر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پشاور پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں پیش آیا، جس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

تھانہ ریگی میں درج ایف آئی آر میں مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا، ایف آئی آر میں مقتول مشتاق کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی ایک واٹس گروپ کا ایڈمن تھا اور علاقے کے شخص سے ان کی گروپ سے نکالنے پر تکرار ہوئی۔

ایف آئی آر کا عکس

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اشفاق سے لڑائی کے وقت وہ خود بھی موجود تھے، صلح صفائی کے بعد وہ گھر جارہے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: میری طرف اشارہ کیوں کیا؟ گارڈ نے طیش میں فائرنگ کرکے ٹک بناتے نوجوان کی جان لے لی

انہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ فائرنگ سے بچنے کے لیے دونوں بھائی پٹرول پمپ میں پناہ لی تھی کہ اس دوران ملزم پمپ میں داخل ہوا اور مشتاق احمد پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایڈمن پشاور خیبرپختونخوا ریگی سفید سنگ فائرنگ قتل واٹس ایپ گروپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایڈمن پشاور خیبرپختونخوا ریگی سفید سنگ فائرنگ قتل واٹس ایپ گروپ واٹس ایپ گروپ

پڑھیں:

پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور  زیورات بھی لوٹے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے  بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے،  3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ویڈیو: پاکستان کا ایسا قبرستان جسے دور دراز سے لگ صرف دیکھنے آتے ہیں، جانیے اس منفرد قبرستان کی کہانی

مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور: بی آر ٹی کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا
  • کراچی کے ایک اور نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، 2 کروڑ روپے تاوان طلب