کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں آگیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت مارچ کے معمول کے اوسط سے 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، ہفتہ اور اتوار درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مارچ تک گرم موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کے دن 3485 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ 2433 ای چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 78 ای چالان ہوئے جب کہ غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر45 ای چالان اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔