مضبوط پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےلیے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سی پیک کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نےصدر شی جن پنگ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کی بھی تجدید کی اور چین کےصدر اور وزیراعظم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیجنگ میں فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
بیجنگ:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں وکمپنیوں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فورسز پرعزم ہیں، علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ ویژن کے حصول کیلیے چین کیساتھ انسداد دہشت گردی میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہے۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کیساتھ ملاقات میں انھوں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلیے چین کے دیرینہ کردار اور تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان میں چینی منصوبوں، عملے اور اداروں کی سکیورٹی و سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خود مختاری کی محافظ اور پاک چین دوستی کا ایک مضبوط ستون ہے،دونوں ہمسایہ ملکوں کو مضبوط سٹریٹجک پارٹنرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چین کیلئے ایک سفارتی ترجیح رہا ہے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے میں سکیورٹی فورسز کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین سٹریٹجک اتفاق رائے پر عملدرآمد، باہمی تعاون مزید گہرا کرنے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پردونوں نے بدلتی علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال اور باہمی مفاد پر مبنی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔