غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ یکم اپریل سے تمام غیر ملکیوں کی پاکستان سے ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا، وطن واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے بہتر سلوک کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق واپس جانے والوں کیلئے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے مہربان میزبان رہا ہے، پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر وعدے اور ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے، پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو پاکستان کے آئین کی پاسداری کرنی ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان چھوڑنے غیر ملکیوں کو
پڑھیں:
طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں،شفقت علی خان
افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے حکومت کو تجاویز دی ہیں،پریس بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغان وزارت خارجہ کے درمیان دورے کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے، افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تیاری ہو رہی ہے، طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جون کو مکمل ہو چکی ہے، پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے حکومت کو تجاویز دی ہیں، فیصلہ ہونا باقی ہے، توسیع یا پابندی سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ اور ریاستی ادارے کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورہ افغانستان انتہائی اہم تھا، دورے میں افغان ہم منصب سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کی حوالگی کا معاملہ زیر غور آیا، افغان قیادت نے پاکستانی خدشات پر مثبت رویہ دکھایا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی پر تکنیکی بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا رجحان واضح ہے، مثبت سفارتی رجحان کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔