اسرائیلی فوج کا ’’ChatGPT‘‘ ہر فلسطینی پر نظر رکھے گا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
گزشتہ 70 برسوں سے فلسطینیوں کی جاسوسی کرنے والی اسرائیلی فوج نے چیٹ جی پی ٹی(ChatGPT) جیسا آلہ ایجاد کر لیا، اس آلے کی مدد سے اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور غزہ کے ہر فلسطینی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT)کے باعث موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ سمیت ڈیجیٹل ذرائع سے رابطے کرنے والے تمام فلسطینی اسرائیلی فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔
کروڑوں ڈالر سے تیار ہونے والا نیا چیٹ جی پی ٹی آلہ اہل فلسطین کی جدوجہد کے لیے ایک دھچکا ہے، ان کے لیے جدوجہد جاری رکھنا اور جنگ لڑنا مزید مشکل ہو جائے گا کیونکہ ان کے لیے اپنی سرگرمیوں کو راز میں رکھنا انتہائی کٹھن ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔