پنجاب، خیبرپختونخوا بارڈرچیک پوسٹ پر رواں ہفتے خوارجی دہشتگردوں کا دوسرا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پنجاب، خیبرپختونخوا بارڈرچیک پوسٹ پر رواں ہفتے خوارجی دہشتگردوں کا دوسرا حملہ ناکام
پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر رواں ہفتے خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 خوارجی دہشت گردوں نے سحری کے وقت اچانک سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ کیا۔ خوارجی دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ خوارجی دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔
ترجمان کے مطابق جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی دور سے نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔ بھرپور جوابی کارروائی سے خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور پسپائی اختیار کر گئے۔
موثر جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ 6 روز قبل بھی خوارجی دہشت گردوں کے چیک پوسٹ لکھانی پرحملے کو ناکام بنایا گیا تھا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دی۔
اس سے قبل پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے 19 حملے ناکام بنا چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گردوں گردوں کا
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔