پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے، اس حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج جاری کردیے گئے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سروے کے نتائج جاری کردیے گئے، جس میں پنجاب کے 62 فی صد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمول قرار دے دیا ۔
سروے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 اور 68 فی صد عوام نے وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو ’’اچھا‘‘ اور ’’بہت اچھا‘‘ قرار دیا ۔ اسی طرح روزگار کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کے 63 فی صد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو ’’خراب‘‘ یا ’’بہت خراب‘‘ کہا ۔
پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی (گورننس) کا معیار بہتر ہوا ہے، 17 فی صد کے مطابق کاکردگی خراب ہوئی ۔ 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا گیا ہے۔
سروے نتائج کے مطابق پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی طرح عوام نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سب سے بہترین کام قرار دیے۔
رپورٹ کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فی صد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ۔ جن شعبوں کو فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا،ان میں روزگار(13 فی صد)، صحت کی سہولیات(13 فی صد) اور مہنگائی پر قابو پانا (12 فی صد) سرفہرست ہے ۔
صوبے کے 53 فیصد عوام نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا۔
یہ سروے پنجاب کے 36 اضلاع کے 66 شہریوں کی رائے سے مرتب کیا گیا ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں یہ سروے 3 سے 18 فروری کے دوران کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز کی کی کارکردگی
پڑھیں:
دنیا امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے
دنیا امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔
ان کا ماننا تھا کہ اس امریکا فرسٹ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 90.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی “دستبرداری” اسرائیل کےحوالے سے اس کی مستقل جانبداری کو ظاہر کرتی ہے۔ 88.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے”معاہدوں کو توڑنے اور اداروں سے دستبرداری” کی عادت نے ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنی بین الاقوامی ساکھ اور اثر و رسوخ کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ 92.8 فیصد جواب دہندگان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ
وہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے اور ایک منصفانہ اور زیادہ معقول نئے بین الاقوامی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 9 ہزار 97 انٹرنیٹ صارفین نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہے، چینی وزیراعظم پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز سی جی ٹی این کے سروے میں 65 اعشاریہ 2فیصد یورپی یونین کے شہری چین کے ساتھ تجارت کو فائدہ مند سمجھتے ہیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم