ڈپٹی کمشنر بنوں نے بتایا ہے کہ بنوں دھماکےمیں 12شہداء کے اہلِ خانہ کو فی کس 10 لاکھ روپےکےچیک دیےگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد شہید اور 41 زخمی ہوئے تھے۔

بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے

خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔

عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے، معمولی زخمی کو 50 ہزار روپے کےچیک دیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں 50 گھر متاثر ہوئے تھے جنہیں معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بتایا ہے کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کی باجوڑ میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی  شدید مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی  شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم، کانسٹیبل رشید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ 

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

محسن نقوی نے کہا کہ شہداء  کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں بم دھماکہ، اے سی، تحصیلدار سمیت 5 شہید، 17 زخمی
  • باجوڑ میں بم دھماکا ،اسسٹنٹ کمشنر و پولیس اہلکار وں سمیت 15 افراد شہید ،16 زخمی
  • باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار و دیگر اہلکار شہید، وزیرِاعظم کی مذمت
  • باجوڑ، بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک، 12 زخمی
  • باجوڑ میں بم دھماکا : اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی سمیت 4 افراد شہید , 11 زخمی
  • باجوڑ میں خوفناک بم دھماکا؛ اسسٹنٹ کمشنر اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • محسن نقوی کی باجوڑ میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی  شدید مذمت
  • باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • باجوڑ؛ صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پر بم دھماکہ،4 افراد شہید متعدد زخمی