مردان: دو گروپوں میں فائرنگ،3 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔