خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، صدر آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
انہوں نےکہا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمیں خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اس سے ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ترقی دیتے ہیں۔
صدر آزاد جموں وکشمیر نے مزید کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں اورہمیں بطور قوم مل کر ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں تاکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کرملکی اور معاشرتی ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کر سکیں اور ایک بہتر قوم کی تربیت کر سکیں۔
سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں خواتین معاشرے کی
پڑھیں:
پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
---فائل فوٹو
پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میر پور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
سری نگر کے رہائشی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے پر بھارتی فوج پر برس پڑے۔
لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب وادیٔ لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔