گرینڈ الائنس میں شرکت ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف نے پی ٹی آئی کو شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع نے کہا جے یو آئی کی متعدد شرائط وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں، اسد قیصر اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، الائنس سےمتعلق جوبھی فیصلہ ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا۔
گذشتہ روز ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور بار بار ہرزہ سرائی کرکے مثبت ماحول کو خراب کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو واضح کرنا چاہیے کہ گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں؟
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسد قیصر اور پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کیلئےرابطے میں ہیں، دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا سےمتعلق زبان درازی پر اتر آئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ارکان کی بات چیت پرنظررکھےتاکہ مذاکرات کامثبت ماحول برقراررہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الائنس میں شرکت پی ٹی آئی جے یو آئی
پڑھیں:
احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملےپر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا،ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔
Post Views: 1