گرینڈ اپوزیشن الائنس کا کوئی آئین اور منشور نہیں بن رہا، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رہنما پاکستان عوام پارٹی نے کہا کہ فی الحال سب اکٹھے ہو جائیں، اگلی اسٹیج پر پھر باقی معاملات پر کوشش کی جائے، عید کے بعد ہی گرینڈ الائنس کے معاملے پر کام شروع ہو گا، رمضان میں کچھ زیادہ سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو پائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوام پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس پلیٹ فارم کا کوئی آئین نہیں بننے جا رہا اور نہ ہی کوئی منشور بننے جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے کی ضرورت ہی نہیں، صرف آئین اور قانون کی بالا دستی پر ہی اتفاق ہو جائے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس پلیٹ فارم کا کوئی آئین نہیں بننے جا رہا اور نہ ہی کوئی منشور بننے جا رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فی الحال سب اکٹھے ہو جائیں، اگلی اسٹیج پر پھر باقی معاملات پر کوشش کی جائے، عید کے بعد ہی گرینڈ الائنس کے معاملے پر کام شروع ہو گا، رمضان میں کچھ زیادہ سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو پائیں گی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے کی ضرورت ہی نہیں، صرف آئین اور قانون کی بالادستی پر ہی اتفاق ہو جائے، کل بھی اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات متوقع ہے، ابھی ہم بات کر رہے ہیں کہ کیا مشترکہ ایجنڈا ہو، کانفرنس اعلامیے کے مطابق ہی ہم ایک مشترکہ ایجنڈا تشکیل دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اخبار میں اداریے لکھنا اور تقاریب میں جا کر تقاریر کرنا اور لوگوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا بھی جدوجہد کا حصہ ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کی کوشش ہے کہ متفقہ ایجنڈے پر ان جماعتوں کو لے آئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔