شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت نے قتل کیس میں گرفتارشاعر احمد فرہاد کی اہلیہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔سماعت کے دوران ملزمہ سعدیہ فرہاد کی جانب سے وکیل ہادی علی چٹھہ، اور فرخ جیلانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ملزمہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ لوہی بھیر میں درج ہے۔ کیس ملزم کی کاپی فراہمی کے لیئے استدعا ۔ درخواست گزار کی اسلحہ لائسنس کاپی 2015 میں گم ہوگئی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سعدیہ فرہاد کی
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔