شام میں 2 روز سے جاری جھڑپوں میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
شام میں حکومتی فورسز اور معزول شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں انتقامی ہلاکتیں بھی ہوئیں، جس میں تقریباً 750 شہری، 125 سرکاری سکیورٹی اہلکار، اور اسد سے منسلک 148 عسکریت پسند مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ساحلی ریجن میں جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز اوراتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں معزول شامی صدر بشارالاسد کے حامیوں کی جانب سے گھات لگا کر حملے کیے گئے تھے، جو مربوط اور منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔
شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام بحال کرکے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔
یاد رہے یہ 8 دسمبر 2024 کو بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نئی اتھارٹی کے خلاف اب تک کے سب سے زیادہ پرتشدد حملے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا، ایک دوسرے پر فضائی حملے اور راکٹ باری
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ’ایمرلڈ ٹرائی اینگل‘ کے علاقے پر جاری پرانا سرحدی تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، متعدد ہلاک، تھائی سرحدی اضلاع میں مارشل لا
کمبوڈیا کی جانب سے راکٹ اور گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 11 تھائی شہری ہلاک ہو گئے، جس کے جواب میں تھائی فضائیہ نے کمبوڈین اہداف پر فضائی حملے کیے۔
جھڑپیں 2 سرحدی مندروں کے قریب ہوئیں جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزام لگایا۔
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کو ’ظالم اور جنگ پسند‘ قرار دیا، جبکہ کمبوڈیا نے اقوام متحدہ سے فوری اجلاس کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک
تنازع نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں سفرا واپس بلائے گئے ہیں، جب کہ تھائی لینڈ نے شہریوں کو کمبوڈیا چھوڑنے کی ہدایت کی۔
کمبوڈیا نے تناؤ کے پیش نظر اگلے سال لازمی فوجی بھرتی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھائی لینڈ سرحدی تنازع کمبوڈیا