شعیب ملک کا بیٹا اذہان والد کو کیا کہہ کر پکارتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کرکٹر شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ خصوصی تعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دوستوں کی طرح رہتے ہیں اور وہ مجھے برو کہہ کر پکارتا ہے۔
شعیب ملک نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور خاندان سے متعلق گفتگو کی۔
اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنے خاص اور پُرمحبت تعلق پر بھی روشنی ڈالی۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل کی سنے اور زندگی میں اپنے شوق اور دلچسپیوں کے مطابق ہر کام کرنے سے ہچکچائے نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سنی ہے اور نہ صرف کرکٹ بلکہ دوسرے کھیلوں میں بھی حصہ لیا کیونکہ میں اپنی مرضی سے کھیلنا چاہتا تھا۔
شعیب ملک نے اپنے روزمرہ کے شیڈول کے بارے میں بتایا کہ ان کی ذمہ داریاں 3 مختلف شہروں میں تقسیم ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیشہ ورانہ معاملات ہیں، دبئی میں میرا بیٹا اذہان رہتا ہے اور سیالکوٹ میں والدہ مقیم ہیں۔
شعیب ملک نے بتایا کہ میں مہینے میں دو مرتبہ دبئی کا دورہ کرتا ہوں تاکہ بیٹے کے اسکول اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا خیال رکھ سکوں، اذہان کے اسکول سے لے کر کھیل کے میدان تک ہر سرگرمی میں اس کا ساتھ دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ پارک جاتا ہوں اور اس کی ٹینس اور ساکر کی کلاسز میں دلچسپی لیتا ہوں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان ابھی 6 سال کا ہے اور وہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ مستقبل میں اذہان کسی کھیل میں مہارت حاصل کرے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شعیب ملک نے انہوں نے کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی : صحافی عمران وسیم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہم پر خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی ، ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے۔
صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ حامد خان کے دلائل سے پہلے ہمیں یقین تھا کہ 39 سیٹوں کی حد تک کیس فیصل صدیقی بنا کر گئے ہیں، لیکن اس روز پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ویڈیو لنک دیکھا کہ حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا ہم نے اپنے ساتھ خود زیادتی کی ہے ، ہم چاہے میڈیا پر عدلیہ کو مورد الزام ٹھہراتے رہیں لیکن ہم خود بھی قصور وار ہیں ،ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے ۔
پی ٹی آئی میں اختلافات، کوٹ لکھیت جیل کے اسیر رہنماؤں کی مذاکرات کی حمایت ، رکاوٹ صرف عمران خان ہیں: انصار عباسی
عمران وسیم کا کہناتھا کہ 26 ویں ترمیم سے متعلق کہتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی نہیں ہو گی لیکن آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے چار ملزمان کو بری کیاہے وہ بھی شک و شبہ سے بالاتر شواہد نہ ہونے پر ، ان کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے موقف کے مطابق ہمیں ریلیف ملتا رہے اگر موقف کے مطابق ریلیف ملے تو عدلیہ آزاد ہے ، ورنہ عدلیہ غلام ہے ، جسٹس مندو خیل نے 26 ویں آئینی ترمیم پر تین سوال کیئے تھے ، کہ حامد خان یہ بتائیں کہ 26 ویں ترمیم کیا سپریم کورٹ نے پاس کی ہے ؟ مخصوص نشستوں کی نظر ثانی کی درخواست پہلے آئی تھی یا 26 ویں آئینی ترمیم پہلے پاس ہوئی؟ آپ نے کونسا 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا؟ آپ کی جماعت نے تو وٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
جے یوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمن کا عمران خان کیلئے پیغام
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ہمیں حامد خان کے دلائل سے پہلے یقین تھا کہ 39 سیٹیوں کی حدتک کیس فیصل صدیقی بنا کر گئے ہیں لیکن جو اس دن حامد خان نے کیا وہ خودکش حملہ تھا یہ اپنے ساتھ ہم نے خود زیادتی کی ہے۔ ہمارے وکیل نے مقدمہ لڑنے کی بجائے ججز کو ہائپر کرنے کی کوشش کی… pic.twitter.com/pqTNUHvyxe
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) July 3, 2025مزید :