شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔
راجستھان میں منعقد 25ویں IIFA ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ملاقات مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔
ملاقات کے دوران دونوں اداکار ایک دوستانہ ماحول میں نظر آئے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بات چیت کرتے دکھائی دیے، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ ان کے ماضی کے تعلقات میں کوئی تلخی باقی نہیں رہی۔
شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم یہاں وہاں ملتے رہتے ہیں اور ہمارے لیے یہ بالکل معمولی ہے، اگر لوگوں کو اچھا لگ رہا ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔
شاہد کپور اور کرینہ کپور 2000ء میں ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے اور دونوں نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
بعدازاں کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اور دو بیٹوں کی ماں بن گئیں جبکہ شاہد کپور میرا راجپوت سے شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرینہ کپور شاہد کپور کپور نے
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔