سعودی عرب، بین المسالک ہم آہنگی بڑھانے کیلئے اسٹریٹجک پلان کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کانفرنس میں شرکاء نے فلسطینی عوام اور انکی سرزمین پر ثابت قدمی کی حمایت کی۔ اسکے علاوہ انکی نقل مکانی اور تباہی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی سامنے آیا۔ اسلام ٹائمز۔ مکہ میں ہونے والی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن میں اسٹریٹجک پلان کا اعلان کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالم اسلام کے علمائے کرام اور مفتیان نے اسلامی فکری ہم آہنگی انسائیکلوپیڈیا کی منظوری دیتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے درمیان پل کی بنیاد سمجھی جانے والی دستاویز اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی ہے۔ شرکاء نے سعودی وزارت دفاع کے فکری تحفظ کے مرکز کی طرف سے تیار کردہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک انٹلیکچوئل ہارمونی جاری کیا، جس کی تکمیل میں 60 علمائے دین نے حصہ لیا ہے۔ کانفرنس میں شرکاء نے فلسطینی عوام اور ان کی سرزمین پر ثابت قدمی کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ ان کی نقل مکانی اور تباہی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی سامنے آیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نہ صرف موجودہ تعاون کو بڑھائے گی بلکہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کریں گے، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت اوورسیز، وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران اس کے رکن ہوں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے نمائندے، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور سابق سفیر برائے جاپان چوہدری آصف محمود بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو درج ذیل ٹرمز آف ریفرنس (TORs) دیے گئے ہیں۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ صنعتی تعاون میں اضافہ، پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے مسائل کا حل، جاپانی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرنا اور متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔
کمیٹی دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جبکہ اس کا سیکریٹریٹ وزارت صنعت و پیداوار ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کے صنعتی تعلقات کو عملی بنیادوں پر نئی وسعت ملے گی۔