بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں،ہم انتقام نہیں لے رہے ، رانا مبشر اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں، ہم انتقام نہیں لے رہے، کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن بنایا، جب آئے تو ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا، کسی کے ساتھ مراسم نہیں رہ گئے تھے، محنت کرکے خارجہ پالیسی کو بہترین کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ صوبوں کے ساتھ رویہ ہوا، 9 مئی واقعہ کرکے ملک کو پیچھے کیا جو بھارت نے نہیں کیا وہ پی ٹی آئی نے کیا، پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، چھائونیوں میں جلائو گھرا کیا، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا، مہنگائی اڑتیس سے ایک اعشاریہ چھ تک پہنچ گئی ہے، ادارے بہتر ہو گئے ہیں۔رانا مبشر نے کہا کہ واپڈا میں نقصانات پہلے بہت اب بہتر ہو گئے ہیں ڈیڑھ سال کے دوران اڑان پاکستان پورے ایشیا میں اعلان کرے گا، ہم اندھیروں سے اجالوں میں لائے ایٹمی طاقت تو بن گئے ہیں لیکن اب معشیت کو بہتر کررہے ہیں، کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج چالیس لاکھ لوگوں کو دے رہے ہیں پہلے لوگ یوٹیلٹی سٹورز پر دھکے کھاتے رہے، چالیس لاکھ لوگوں کو رمضان پیکج دئیے گھروں میں پیسے پہنچا رہے ہیں، ایک صوبہ پی ٹی آئی کو دیا ہوا ہے اب بھی ادھر حکومت ہے کے پی کو ڈیفالٹ کردیا ہے، علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مار رہا ہے یہ اناڑی ہے پہلے ان کے لیڈر اب یہ لوگ کے پی کے عوام کے ساتھ کررہے ہیں۔

رانا مبشر نے کہا کہ مریم نواز کا علی امین گنڈا پور کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرلیں، عوام کو سہولت دینا ہوگی پچھلے چار سالوں میں کون سا منصوبہ لگایا اربوں درخت کسی کو نظر آ رہے ہیں لاکھوں گھر کسی کو نظر آ رہے ہیں ،ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، شہبازشریف کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے گرین پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے پی ٹی آئی نے تو نہیں کروائی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوج جنگ لڑ رہی ہے وہ شہید ہورہے ہیں تو کس وجہ سے ہو رہا ہے، ہمارے دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدے ہو رہے ہیں اس سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ، گیارہ روپے صنعتوں اور چار روپے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا ہے پچیس سے چھبیس روپے یونٹ تک لانا چاہتے ہیں، سولرائزیشن سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک افیئر یونٹ سب کو نظر آ گیا ہے مسائل حل کریں گے، ہر جگہ پر عوامی مسائل کو حل کریں گے چور بازاری کرپشن جو چل رہا تھا اسے ختم کیا ہے، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے یہ تو خلق خدا ہے، بلوچستان اور کی پی سمیت ہر صوبہ میں دفتر کھولیں گے یہی ایجنڈا ہر صوبہ میں ہوگا، پہلے بھی بڑے فیصلے لئے اب بھی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بڑے فیصلہ لیں گے۔

رانا مبشر نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہورہے ہیں، بانی نے دہشت گرد تنظیموں کو قبائلی علاقوں میں رہنے کی دعوت دی جو عوام دشمنی فیصلہ تھا، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افغان حکومت سے بات کریں گے لوگوں کی جانوں کا نقصان نہیں کریں گے، دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے سپہ سالار بھی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں ہے لیکن ملک میں چینی کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے، روٹی کی قیمت بھی پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے، چینج کے ذخیرہ اندوزوں کے گریبان پکڑیں گے، دہشتگرد کو پکڑا ہے اداروں کی نیک نامی ہے کہ امریکہ تعریف کررہا ہے، ہم خود مختار ملک ہیں اپنے فیصلہ خود کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جو کچھ کیا، وہ پہلے بھگتیں، ہم انتقام تو نہیں لے رہے، حکومت سے کہہ کر کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے نے جو کچھ کیا نہیں لے رہے

پڑھیں:

بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی

راولپنڈی:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے۔

اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، بانی کے پاس اس وقت ایف آئی اے موجود ہے اور سوالات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے عہدیدار بانی پی ٹی آئی سے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوال کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ میرا ہے کچھ اہم ہے تو سوال کریں اور وقت ضائع نہ کریں۔

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، تمام مسائل پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے کیونکہ آپریشن حل نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی ماحولیاتی تبدیلی کی بات کی تھی، آج دنیا مان گئی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جلسے میں عوام کو بھرپور شرکت کرنا ہوگی، جلسے کا مقصد بانی کی رہائی قانون کی بالادستی اور عام آدمی کو حقوق دلوانا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے، مجھے ملاقات کی اجازت نہ دینے سے میرے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں، میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد امن کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، میری ملاقات نہ کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے، عدلیہ کے حکم کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے لیکن میں عدلیہ کے لیے ریلی نکالوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جنازوں پر سیاست نہیں کرتا، میں خود فوجی کا بیٹا ہوں، میں ایک جنازے پر نہیں گیا تو اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جنازوں پر نہیں اصل مسائل پر بات کرو اور ایسی باتیں کرکے مزید سیاست کو آلودہ نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں،بانی پی ٹی آئی کاچیف جسٹس کوخط
  • سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان