چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کا دفاع
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
2017 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے حالیہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم کا دفاع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی میں شرمناک شکست، قومی کرکٹ ٹیم کی سرجری کا حتمی فیصلہ
سرفراز احمد نے کہاکہ کوئی بھی ٹیم میچ ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتی، ٹیم پر مثبت اور تعمیری تنقید ہونی چاہیے، جو لوگ آج ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کررہے ہوتے ہیں وہ بھی ان مراحل سے گزر چکے ہیں۔
سرفراز احمد نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شائقین کرکٹ پر زور دیا کہ وہ ٹیم کی حمایت جاری رکھیں۔
سابق کپتان نے کہاکہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مجھے امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں ہوں گے، لیکن نیوزی لینڈ میں حالات ہمیشہ چیلنجنگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے 2017 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، محسن نقوی کی رضوان الیون کو تاریخی جیت پر مبارکباد
حالیہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں قومی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایک میچ جیتنے میں بھی ناکام رہی، بنگلہ دیش کے خلاف آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہو جانے کے باعث قومی ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ مل سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعتماد تنقید چیمپیئنز ٹرافی دفاع سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی دفاع قومی کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی ناقص کارکردگی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کےسرکاری دورہ کے دوران قاہرہ میں مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
مصر کی اعلیٰ قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جنرل ساحر نے انتہاپسندی کے خاتمے میں مذہبی رواداری پر زور دیا۔ان اہم ملاقاتوں میں مصری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزارت دفاع آمد پر مصری فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
سورس: آئی ایس پی آر