15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا فیصلہ؛چھٹی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 15 مارچ ہفتے کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے چھٹی کا بھی اعلان کرسکتی ہے
مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو سفارشات جاری کی گئی ہیں۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سے بھی لائحہ عمل بنا کر عوام میں آگاہی مہم چلانےکی اپیل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ناموس رسالت یوم تحفظ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت کل بروز جمعرات 18ستمبر کو صبح 10بجے شاہراہ قائدین پر اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ بالخصوص معصوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ تمام اضلاع میں ہر سطح کے ذمے داران نجی و سرکاری اسکولوں میں رابطے کر رہے ہیں ۔ اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل حضرات سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اورا ن کو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے دعوت نامہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ اسکولوں کی جانب سے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کا بھر پور خیر مقدم اور یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ اسکولوں کے طلبہ اپنے اساتذہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کیے جا رہے ہیں ، مارچ میں شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوں گی ۔ علاوہ ازیں مختلف اسکولوں کی جانب سے بھی بچوں کو مارچ میں شرکت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اسکولوں کی اسمبلیوں میں بھی اساتذہ کرام کی جانب سے آگاہ کیا جا رہا ہے ،بچوں میں زبردست جوش و خروش موجود ہے اور کراچی کے بچے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ میں شرکت کے لیے آمادہ اور تیار ہیں ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری توفیق الدین صدیقی نے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کے منتظمین اور مختلف کمیٹیوں کے ذمے داران کو ہدایت کی ہے کہ مارچ میں کراچی کے ہزاروں بچوں کی شرکت کے پیش نظر اور مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطین کے مسلمانوں کی جدو جہد اور قربانیاں مسجد اقصیٰ کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہے ۔ 23ماہ سے غزہ لہو لہو ہے ، 65ہزار سے زاید فلسطینی شہید ، 22ہزار سے زاید معصوم بچے شہید ، مساجد ، اسپتال ، اسکول ، پناہ گزین کیمپ ‘ سب پر حملے ، عورتیں ، بوڑھے اور بچے ظلم کا نشانہ ، امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی درندگی جاری ہے ، اسرائیل اسکولوں ، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں میں بمباری کر رہا ہے اور امریکا ، برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک اس کی حمایت کررہے ہیں ۔ عالم اسلام کے حکمران بھی عملاً کچھ کرنے پر تیار نہیں ہیں لیکن عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ کراچی کے بچے کل 18ستمبرکو ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔