وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی ماردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
WASHINGTON DC:
امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح شخص کو گولی ماردی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونی کیشنز انتھونی گوگلیلمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ( چیف آف کمیونی کیشنز کو) خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص خود کش حملے کے ارادے سے انڈیانا سے واشنگٹن ڈی سی کا سفر کررہا ہے۔
انتھونی گوگلیلمی نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹ سروس کے اہل کاروں کو خفیہ اطلاع میں بیان کیے گئے حلیے جیسا ایک شخص وائٹ ہائوس کے قریب دکھائی دیا جبکہ اس کی پارک کی ہوئی کار بھی اہل کاروں کی نظر میں آگئی۔
سیکرٹ سروس چیف آف کمیونی کیشنز نے مزید بتایا کہ جیسے ہی افسران اور اہل کار اس کے قریب پہنچے تو اس شخص نے آتشیں ہتھیار نکال لیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں اور مذکورہ شخص کے درمیان مسلح جدوجہد شروع ہوگئی جس کے دوران ہمارے اہل کاروں نے اسے گولیاں مار دیں۔
زخمی شخص کو اسپتال منقتل کردیا گیا ہے مگر اس کی حالت کے بارے میں مزید کوئی معلومات نہیں ہیں۔
امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اہل کار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکرٹ سروس کے قریب
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات انجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔