پیپلزپارٹی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، حکومت آئینی مدت پوری کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔
نجی ٹی سی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات ہوتی ہے، اور ہم ان کی بات سن کر معاملے کو حل بھی کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات اب تک دور کیوں نہ ہو پائے؟
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ناجائز ہیں، عوام ان کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ اپوزیشن صرف احتجاج کی سیاست کرنا چاہتی ہے، ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کے پاس اپنی سیاست چمکانے کے لیے کوئی ایشو نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والی تحریک انصاف بتائے کہ کیا شہباز شریف ملکی معیشت بہتر ہونے پر استعفیٰ دیں، کیا وہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جانے پر مستعفی ہوں۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 11 سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے، کوئی ایک منصوبہ ایسا بتا دیا جائے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگایا گیا ہو۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا حکومت سے جہاں ضروری ہو تعاون کرتے ہیں لیکن علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ انہیں مینڈیٹ ہی سیاست کرنے کا ملا ہے تعمیر و ترقی کے لیے نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان انتہائی مدبر سیاست ہیں، وہ کبھی بھی ملکی مفاد کے خلاف سیاست نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے کے بجائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے جو عوام کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس، شرکا کا حکومتی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں اس سے قبل کسی کو نہیں ملی، جیل میں ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق ہوتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی مدت استعفی پیپلزپارٹی حکومت عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی پیپلزپارٹی حکومت عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ انہوں نے نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاست میں یہ حالت آ گئی ہے کہ اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے۔
راولپنڈی میں داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی جس نے سوال کیا کہ علی امین صاحب! آپ فوجی شہداء کے جنازے میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں یہاں پر نہیں تھا، کئی جنازے ہوں گے جن پر وزیرِ اعظم نہیں آئے ہوں گے، اب میں یہ بات کروں کہ وزیرِ اعظم کیوں نہیں آئے، اس بات کا دلی دکھ ہے، سب ہمارے بھائی ہیں جو ہمارے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اصل چیز ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے ہمیں کیا پالیسی بنانی ہے اور اقدامات کرنے ہیں، بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں شہید میجر عدنان کے گھر جاؤں گا، میں خود آرمی فیملی سے ہوں، میرے والد اور بھائی بھی آرمی سے ہیں، میرے بھائی نے کارگل جنگ لڑی، وہ رات کو محاذ پر جاتا تو میری ماں روتی تھی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات دیے گئے، سمجھتا ہوں اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت گھٹیا حرکت ہے۔