پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر زرداری خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان ہے، حکومت نے بھی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
پارلیمانی سال 25-2024 میں خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)کی رپورٹ سامنے آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف ایوان آمد پر صدر مملکت آصف زرداری کا استقبال کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے۔
صدر کا خطاب مکمل ہوتے ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-5