اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف نائن پارک میں خواتین کے ساتھ مبینہ ڈکیتی اور ہاتھا پائی کے دوران 10 تولہ زیوارت اور 20 لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی۔ایف نائن پارک میں ایک معروف فوڈ چین کے سامنے سڑک پر خواتین کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور خواتین سے 10 تولہ زیوارت، 20 لاکھ نقدی چھینی لی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ 23 فروری کا ہے جس پر مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے برآمدگی کی اور چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔
کالر نے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا،مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑدیئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔