Jang News:
2025-08-17@06:23:11 GMT

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری

—فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایوان میں آج کی کارروائی کے حوالے سے 2 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، اجلاس کی کارروائی آج سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی۔

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل

صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل کریں گے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج 8 ویں بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے۔

صدر کے خطاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس

پڑھیں:

26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار حقائق منظرعام پر، ججز کمیٹی اجلاسوں کے منٹس جاری

اسلام آباد:

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ تمام حقائق منظر عام پر آگئے، 31اکتوبر 2024 سے لے کر 29مئی 2025 تک ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے تمام منٹس پبلک کر دیے گئے۔

اس کے ساتھ، 26نومبر 2024 کے ججز ریگولر کمیٹی اجلاس کے منٹس بھی جاری کیے گئے۔ اس اجلاس میں دو ممبران کی اکثریت سے 26ویں ترمیم کیس کو ججز آئینی کمیٹی کو فکس کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ٹیکس کیس سے متعلق ججز کمیٹی کے میٹنگ منٹس جاری کر دیے گئے۔

میٹنگ منٹس کے مطابق 17 جنوری 2025 کے ریگولر ججز کمیٹی اجلاس میں جسٹس امین الدین خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ شریک ہوئے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں اس اجلاس میں اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کے ذریعے جسٹس منصور علی شاہ نے آگاہ کیا کہ وہ دستیاب نہیں ہیں اور اپنی رائے 13جنوری اور 16جنوری کو دے چکے ہیں۔

منٹس کے مطابق یہ رائے جسٹس منصور علی شاہ نے ٹیکس کیس میں آئینی تشریح سے متعلق کیس کو آئینی بینچ کے بجائے ریگولر بینچ کو سننے سے متعلق دی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ٹیکس مقدمات پر سماعت 13جنوری کو ریگولر بینچ میں ہوئی تھی جو 27جنوری تک ملتوی کی گئی تھی اور یہ حکم ویب ماسٹر کو موصول ہوا تھا تاہم اسی اثناء میں ویب ماسٹر کو دوسرا آرڈر موصول ہوا جس میں کہا گیا کیس کی اگلی سماعت 16جنوری کو ہوگی۔

اجلاس میں دو ممبران کی اکثریت سے فیصلہ کیا گیا کہ کیس ریگولر بینچ کے بجائے آئینی بینچ میں منتقل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ، وزیر ریلوے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری، دفعہ 144 نافذ
  • سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
  • دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا، پولیس کی جوابی کارروائی جاری
  • پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری
  • معرکہ حق میں شاندار کامیابی: فیلڈ مارشل، بلاول بھٹو ودیگر کو اعلیٰ اعزازات عطاء
  • بلاول بھٹو کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
  • 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار حقائق منظرعام پر، ججز کمیٹی اجلاسوں کے منٹس جاری