City 42:
2025-06-09@16:26:14 GMT

سیروسیاحت کے شوقین پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

 سعید احمد: ملکی سیاحت کے فروغ کیلئے قومی ایئر لائنز کا اہم اقدام، پی آئی اے کا سکردو اور گلگت کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ، لاہور سے سکردواور گلگت کیلئے دوطرفہ پروازوں کے آغاز31 مارچ سےکیا جائےگا.

تفصیلات کے مطابق لاہور سے سکردو ہفتہ وار 2 پروازوں کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے سکردو اور سکردو سے لاہور سوموار اور بدھ کو پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

لاہور سے گلگت کے لیے بھی ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے گلگت دوطرفہ پروازیں جعمرات اور اتوار کے روز آپریٹ کی جائیں گئیں،پی آئی اے نے پروازوں کے آغاز کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

انجمن امامیہ گلگت نے نماز عید کے اجتماعات کا شیڈول جاری کر دیا

عید کی نماز کا پہلا عظیم الشان اجتماع امامیه عیدگاہ جٹیال میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح 7:00 بجے باجماعت ادا کی جائے گی۔ دوسرا اجتماع آغا خان شاہی اسٹیڈیم گلگت میں منعقد کیا جائے گا، جہاں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان اور ہیئت آئمہ جماعت گلگت کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں صدر انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نماز عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں عید کی نماز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ گلگت میں دو جگہوں پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ عید کی نماز کا پہلا عظیم الشان اجتماع امامیه عیدگاہ جٹیال میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح 7:00 بجے باجماعت ادا کی جائے گی۔ دوسرا اجتماع آغا خان شاہی اسٹیڈیم گلگت میں منعقد کیا جائے گا، جہاں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اجلاس میں عوام سے کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تا کہ نماز عید کے اجتماعات پر امن ماحول میں منعقد ہوں۔ ٹریفک اور پارکنگ کے نظام میں سہولت کے لیے ٹریفک پولیس اور رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے برادران کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کیلیفورنیا نے صدر ٹرمپ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا
  • لاس اینجلس فسادات: نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد مظاہروں کی شدت میں اضافہ
  • سکردو، تحریک بیداری کے زیر اہتمام امام خمینی کی برسی
  • داعش خراسان کا بی ایل اے کے خلاف اعلانِ جنگ، پاکستان کے لئے اچھی خبر یا بری؟
  • سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ اور اراکینِ سلامتی کونسل سے اچھی بات چیت ہوئی: جلیل عباس جیلانی
  • گلگت بلتستان، اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
  • عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • عید کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، مریم نواز کا کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں کمی پر اظہار اطمینان
  • سکردو، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • انجمن امامیہ گلگت نے نماز عید کے اجتماعات کا شیڈول جاری کر دیا