نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے 11 سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ وہ اس وقت بطور سیکرٹری اطلاعات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جن میں عائشہ حمیرا چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔ریلوے (سی این ٹی گروپ) سے سید مظہر، جبکہ شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح اکنامسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد اور پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے وزیرِاعظم کو بھیجا جائے گا، جس کے بعد ترقی پانے والے افسران کی باضابطہ تعیناتی عمل میں لائی جائے گی
صدر مملکت آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گریڈ 22 میں ترقی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ملازمین کی جانب سے تعلیمی چھٹی کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال سامنے آ گیا۔دستاویزات کے مطابق تعلیمی چھٹی لینے والے بیشتر ملازمین مقررہ وقت میں ڈگری مکمل نہ کر سکے جبکہ کئی ملازمین نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی محکمے میں واپسی نہیں کی۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اکثر ملازمین نے بغیر اجازت ہی تعلیمی چھٹی لی جبکہ کچھ نے چھٹی کے دوران آدھی کے بجائے پوری تنخواہیں وصول کیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ملازمین کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، 182 ملازمین گریڈ 12 سے گریڈ 19 تک کے مختلف عہدوں پر تعلیمی چھٹی پر گئے اور سالوں بعد بھی واپس نہیں آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈیٹا کی تکمیل کے بعد کارروائیوں کا باضابطہ آغاز ہو گا۔