سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی استدعا پر9اور 10مئی کے مقرر مقدمات ڈی لسٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 ) سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی استدعا پر 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے ‘ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت اب عید کے بعد ہوگی پیر کے روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی.
(جاری ہے)
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں 50 کے قریب اپیلیں ہیں.
ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیں آئندہ ہفتے تیاری کرکے آﺅں گا جس پر چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہوچکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں. ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے سپریم کورٹ نے 9 مئی اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے عدالت عظمی نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں جس کے بعد پنجاب حکومت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ مئی کے
پڑھیں:
اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔