Daily Ausaf:
2025-09-18@21:46:14 GMT

ٹرمپ، وینس اور مسک کی جلد گرفتاری کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین کی جانب سے پہلے بھی ٹرمپ سے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے بعد ڈریگن مین نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے لیے صدارتی محل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دی جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا۔

اس بار ٹک ٹاکر ڈریگن مین نے عیسائیوں کی روحانی کتاب بائبل کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غرور تباہی سے پہلے اور تکبر زوال سے پہلے آتا ہے۔

ڈریگن کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر ڈی جے وینس اور ڈاج کے سربراہ ایلون مسک بہت جلد گرفتار ہوں گے۔

ماضی کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہونے کے باوجود ڈریگن مین کی نئی پیشگوئی پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کٹی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ایک صارف نے تو ڈریگن مین کو پاگل شخص قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس شخص کی پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ شخص اتنا ہی جانتا ہے جتنا میں کر سکتا ہوں جو کہ کچھ نہیں۔
مزیدپڑھیں:ملازمین کیلئےخوشخبری ، ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی پیشگوئی ڈریگن مین سے پہلے

پڑھیں:

چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  •  لازوال عشق ڈیٹنگ شوکا ٹیرز جاری: سوشل میڈیا صارفین نے بے حیائی اور فحاشی کے فروغ کی کوشش قرار دیدیا
  • صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • دوحا میں اسرائیلی حملے سے 50 منٹ قبل ٹرمپ باخبر تھے، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف