ملک سے اس حکومت کی وجہ سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ، فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک سے اس حکومت کی وجہ سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ 20 لاکھ لوگ 40 لاکھ فی کس دے کر بیرون ملک گئے، اس رقم کو ڈالر میں بدلیں تو یہ 27ارب ڈالر بنتے ہیں، ادھر ہم لوگ ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ زرداری اور شریفوں کو پکڑ کر کیوں اندر نہیں کرتے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید جیل میں ہیں، حسان نیازی اور ہمارے ورکرز جیل میں اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ان کو نظر نہیں آرہا پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے، قانون کی بالادستی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے یہاں پر سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، غربت کی لکیر سے دو کروڑ لوگ نیچے چلے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ ایوان کے باہر ہوتے ہیں، ایوان مکمل نہیں ہے ہم صرف احتجاج کرنے آئے ہیں، یہ ایوان نامکمل ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ کیسا وفاق ہے جس میں ایک صوبے کی نمائندگی نہیں، ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں، ایسی حکومت رہی تو ملک کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔