UrduPoint:
2025-04-25@09:29:44 GMT

پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2025ء) پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا، ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس پہنچنے پر امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر باقاعدہ پابندی عائد کیے جانے سے قبل پاکستان کے ایک سفارتی اہلکار کو امریکا سے ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مبینہ انتظامی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی سفیر کو نجی دورے کے سلسلے میں امریکا پہنچنے پر امریکی امیگریشن حکام نے امریکا سے بے دخل کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن چھٹیوں پر لاس اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔ اس واقعے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب امریکہ داخلے پر شہریوں کی پابندی کی وضاحت کیلئے پاکستان نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرلیا۔ ڈان اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکہ میں اپنے شہریوں کے داخل ہونے پر عائد ہونے والی ممکنہ سفری پابندیوں کی اطلاعات کے بعد وضاحت کے لیے محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اس کی تصدیق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں سے متعلق وضاحت کیلئے ہم امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک ایسی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں، اس متعلق تمام باتیں فی الحال خبروں پر مبنی ہے، اب تک کچھ بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں آیا، ہم اب بھی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے جن کے شہریوں کو امریکہ میں داخلے سے روکا جائے گا، پاکستانیوں کو سفر پر مکمل پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن ویزوں کے لیے درخواست دیتے وقت انہیں مزید جانچ پڑتال سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی حوالے سے نیویارک ٹائمز نے بھی خبر دی تھی کہ پاکستان کو اورنج کیٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے جس کے تحت مخصوص قسم کے ویزوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، اس زمرے میں شامل ممالک صرف خوشحال افراد کے لیے کاروباری سفر جیسے ویزے کے اہل ہوں گے لیکن تارکین وطن یا سیاحوں کے لیے نہیں، ان ویزوں کی مدت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے اور درخواست دہندگان کو ذاتی انٹرویو میں شرکت کی ضرورت ہوگی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی سفیر کو میں پاکستان پاکستان کے لاس اینجلس امریکا سے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لئے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں، انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لئے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاو¿ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے اور حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
  • واشنگٹن: وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • امریکا سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کا معاملہ، وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ
  • امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ