کوریا کے معروف گلوکار چل بسے، 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔
دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا۔ اس کنسرٹ میں ان کے ساتھ وی سنگ کو بھی پرفارم کرنا تھا۔خیال رہے کہ وی سنگ گلوکار، رائٹر، ڈانسر اور تھیٹر اداکار بھی تھے، انہوں نے کئی مشہور گانے خود لکھے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: معروف گلوکار
پڑھیں:
پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے، میاں افتخار حسین
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف پُرامن لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ کا اعلان مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا، آج کے بعد دہشت گردی کے خلاف جو بھی ایکشن ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار حسین کا کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے واجب الادا بقایاجات کی فوری ادائیگی کریں، ضم اضلاع میں خواتین کی شرح خواندگی صرف 3 فیصد ہے، اس لئے اس کے لیے بھر پور اقدامات کئے جائیں، ضم اضلاع میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی بحالی فوری طور پر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف پُرامن لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ کا اعلان مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا، آج کے بعد دہشت گردی کے خلاف جو بھی ایکشن ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہوگا۔ صدر اے این پی نے کہا کہ ہم گڈ اور بیڈ طالبان کے مخالف ہیں، پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے گی تو ہم جائیں گے، کسی کے سرکاری جرگے میں کوئی اپوزیشن جماعت نہیں جائے گی، ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس انگوٹھا لگانے کے لیے نہیں جاتے۔